یمن پر سعودی جارحیت، 5 شہید و زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i376690-یمن_پر_سعودی_جارحیت_5_شہید_و_زخمی
جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 عام شہری شہید و زخمی ہوئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Nov ۲۸, ۲۰۲۰ ۰۴:۳۱ Asia/Tehran
  • یمن پر سعودی جارحیت، 5 شہید و زخمی

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 عام شہری شہید و زخمی ہوئے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق  یمن کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز صنعا کے مختلف علاقوں پرجارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملوں میں ایک یمنی شہری شہید اور 4 زخمی ہوئے۔

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے 2 روز قبل بھی مآرب صوبے کے مدغل علاقے پر 15 مرتبہ صوبہ صنعا کے نہم علاقے پر 2 مرتبہ اور صوبہ الجوف کے "خب" و "الشعف" پر ایک مرتبہ حملہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور بعض دوسرے ملکوں کے ساتھ ملک کر مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔ یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملوں میں اب تک سترہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کئی لاکھ یمنیوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔