Dec ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۹:۰۸ Asia/Tehran
  • مشرقی یمن میں امریکی و برطانوی فوجیوں کی موجودگی

مشرقی یمن کے صوبہ المہرہ میں جوانوں کے امور کے نمائندے بدرکلشات نے کہا ہے کہ ملک کے ایک ہوائی اڈے پر امریکی اور برطانوی فوجی موجود ہیں۔

بلقیس ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بدرکلشات نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ الغیضہ ایئر پورٹ میں امریکی اور برطانوی فوجی موجود ہیں اور یمن میں امریکی سفیر کریسٹوفر ہنزل نے اس ایئرپورٹ میں امریکی اور برطانوی فوجیوں کے اڈوں کا دورہ بھی کیا ہے۔ بدرکلشات نے یمن کے یوم آزادی کے موقع پر امریکی سفیر کے اس اقدام پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔

یمن میں تیس نومبر کی تاریخ برطانوی سامراج سے آزادی کا دن ہے جارح سعودی اتحاد نے دو ہزار سترہ کے اواخر میں صوبہ المہرہ کی سیکورٹی کو مضبوط بنانے اور اسمگلنگ کے خلاف جدوجہد کے بہانے اس صوبے میں اپنے فوجی اور جنگی ساز و سامان تعینات کئے تاہم نہ صرف المہرہ کی سیکورٹی مضبوط نہیں ہوئی بلکہ اسمگلنگ میں اضافہ ہوگیا ۔ 

 

ٹیگس