Dec ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۵:۰۵ Asia/Tehran
  • آرامکو آئل تنصیبات میں پیدا ہوئی تکنیکی خرابی

آرامکو کمپنی نے یمن سے ملحق سرحدی شہر جازان میں آرامکو کے ایک ڈسٹری بیوشن اسٹیشن میں تکنیکی خرابی پیدا ہونے کی خبر دی ہے۔

 سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی واس کے مطابق آرامکو آئل کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس تکنیکی خرابی کے باعث  بعض پیٹرول اسٹیشنوں پر پیٹرول اور ڈیزل کی کمی  ہوگئی ہے۔ آرامکو نے اعلان کیا ہے ٹیکنیکل ٹیم خرابی دور کرنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ جازان کے علاقے میں  تیل کی سپلائی جلد سے جلد بحال کی جاسکے۔  

سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو نے جازان آئل تنصیبات میں خرابی کے عامل کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا ہے لیکن اکثر مبصرین اسے یمن کے میزائل اور ڈرون حملوں کا نتیجہ سمجھتے ہیں۔ گذشتہ ہفتے بھی  جدہ بندرگاہ پر آرامکو آئل تنصیبات کو قدس دو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا گیا تھا ۔ اس حملے کی ذمہ داری یمنی فوج اور رضاکار فورس نے قبول کی تھی ۔

ٹیگس