Dec ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۴:۰۴ Asia/Tehran
  • تکفیری مسلح عناصر کے خلاف مصری فوج کا آپریشن

​​​​​​​مصر میں فوج کے ہاتھوں دو علیحدہ علیحدہ کاروائیوں میں درجنوں مبینہ شدت مارے گئے ہيں۔

مصر کی فوج نے سنائی کے علاقے میں 40 مشتبہ جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے والی ایک ویڈیو کے مطابق مصری فوج کی  فضائیہ نے شمال مشرقی علاقے سنائی میں کارروائی کرکے 25 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

دوسری جانب اسپیشل آپریشنز کی ایک اور کارروائی میں 15 افراد کو ہلاک کیا گیا ہے جن کے بارے میں فوج کا دعوی ہے کہ مارے جانے والے سبھی افراد شدت پسند گروہ سے تعلق رکھتے ہيں۔

بتایا جاتا ہے کہ مصر کی سیکیورٹی فورسز نے ان جنگجوؤں کو تکفیری قرار دیا ہے۔

 

ٹیگس