Dec ۱۶, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۴ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار نہیں کرسکتے، انڈونیشیاء اور تیونس کا اعلان

انڈونیشیاء اور تیونس نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ روابط برقرار نہیں کرسکتے۔

انڈونیشیاء کی وزارت خارجہ نے صیہونی ذرائع ابلاغ میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی برقراری سے متعلق شائع اور نشر ہونے والی خبروں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

دوسری جانب  تیونس کے وزیر اعظم هشام المشیشی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی برقراری ان کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے دباو میں آ کر متحدہ عرب امارات اور بحرین نے 13 اگست کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے جس کی عالمی سطح پر سخت مذمت کی گئی۔

 

ٹیگس