Dec ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۰:۴۲ Asia/Tehran
  • حلب میں آئل ریفائنری پر ڈرون حملے

شام کے صوبے حلب میں ترکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ز‍یرکنٹرول علاقے میں ڈرون حملے ہوئے ہيں۔

 شام کے مشرقی صوبے حلب میں مقامی ذرا‏‏ئع نے بتایا ہے کہ "الباب" شہر کے نواحی علاقوں میں بموں کے متعدد دھماکے ہوئے ہيں۔

بتایا جاتا ہے کہ جس علاقے میں یہ دھماکے ہوئے ہیں وہاں ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گرد عناصر قابض ہیں۔

ذرا‏ئع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکے "ترحین" کے علاقے میں غیر قانونی آئل رفائنریز پر نامعلوم ڈرون کے حملوں کی وجہ سے ہوئے ہيں، دہشت گردوں نے ایک عرصے سے اس علاقے پر قبضہ کرکے آئل ریفائنریز سے شام کا تیل چوری کرکے فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا۔

مقامی ذرائع کے مطابق ڈرون طیاروں کی بمباری کے بعد اس علاقے میں ہولناک دھماکوں کی آواز سنائی دی اور فضا میں دھوئيں کے گہرے بادل چھا گئے، اس واقعے میں کسی فرد کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

ابھی یہ بات واضح نہیں ہوسکی کہ یہ ڈرون حملے کس گروہ نے کئے ہيں، اس پہلے ہونے والے اسی طرح کے ڈرون حملوں میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے تھے۔

ٹیگس