Dec ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۸:۳۶ Asia/Tehran
  • یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت کا جاری سلسلہ

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف صوبوں منجملہ صعدہ، مآرب اور الجوف کے رہائشی علاقوں پر شدید حملے کئے ہیں۔

یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبے مآرب کے ماہلیہ علاقے کو شدید جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

شمالی یمن کے صوبے خب اور الشعف کے علاقوں پر پھی شدید بمباری کی گئی۔ جارح سعودی اتحاد کے توپخانے نے بھی شمالی صوبے صعدہ اور منبہ کی سرحد پر واقع آل الشیخ نامی علاقے کو نشانہ بنایا۔ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبوں الجوف، صعدہ اور مآرب کے رہائشی علاقوں پر شدید حملے کئے ہیں۔

دوسری جانب یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر خارجہ نے سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کی تیل کی مصنوعات لانے والے بحری جہازوں کو روکے جانے پر کڑی تنقید کی ہے۔

ہشام شرف عبداللہ نے کہا کہ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس اور یمن میں امن کے عمل کے نگراں ملکوں کے سفیروں کو چاہئے کہ یمن کے ان بحری جہازوں کو آزاد کرانے کے لئے فوری طور پر سرگرم عمل ہو جائیں۔

یمن کی آئل کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے چار لاکھ نو ہزار پچپن ٹن پٹرولیم مصنوعات کے حامل پندرہ بحری جہازوں کو پانچ ماہ سے زیادہ عرصے سے روک رکھا ہے۔

یمن، مارچ دو ہزار پندرہ سے سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت اور مکمل محاصرے سے روبرو ہے۔

ٹیگس