عراق، امریکی دہشتگردوں پر پھر حملہ ہوا
عراقی صوبے بابل میں امریکہ کے باوردی دہشت گردوں پر حملے میں متعدد امریکی فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں۔
اسلام ٹائمز کے مطابق عراقی صوبہ بابل میں 2 امریکی فوجی قافلے بم حملے کا شکار ہوئے ہیں جسکے باعث امریکی فوج کی متعدد گاڑیاں فوجی سازوسامان سمیت تباہ ہو گئی ہیں۔
عراق میں نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے قابض امریکی فوج کے 2 لاجسٹک قافلوں پر سڑک کنارے نصب بموں کے ذریعے حملے کئے گئے ہیں۔
صابرین نیوز کے مطابق صوبہ بابل کے علاقے الدولعی میں بم حملوں کا شکار ہونے والے حساس فوجی ساز و سامن کے حامل امریکی دہشتگردوں کے دو قافلے، رات 8 بجے تک آگ کے شعلوں میں گھرے دیکھے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ عراق میں قابض امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے دسیوں لاجسٹک قافلوں پر گذشتہ چند ماہ کے دوران حملے ہو چکے ہیں جن میں تاحال دسیوں فوجی گاڑیاں ساز و سامان سمیت تباہ ہو چکی ہیں۔
دوسری جانب قابض "دہشت گرد امریکی فوج" نے عوامی حملوں کے باعث بغداد کے شمال میں واقع "التاجی" سمیت متعدد فوجی اڈے بھی خالی کر دیئے ہے۔