جارح سعودی عرب کے دو فوجی ہلاک
ایک سعودی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ ملک کے جنوبی سرحدی علاقے میں دوسعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی واس کی رپورٹ کے مطابق جنوبی سعودی عرب کے جازان علاقے کے نائب امیر محمد بن عبد العزیزنے اعلان کیا ہے کہ یہ سعودی فوجی نیشنل گارڈ سے تعلق رکھتے تھے اور نجران سرحدی علاقے میں ہلاک ہوئے ہیں ۔
ان دونوں سعودی فوجیوں کی ہلاکت کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔ محمد بن عبدالعزیز نے پیر کو بھی جازان سرحد پر ایک سعودی فوجی کی ہلاکت کی خبر دی تھی۔
آناتولی نیوز ایجنسی کے مطابق دسمبر کے مہینے میں سعودی عرب کے جنوبی سرحدی علاقوں میں مرنے والے سعودی فوجیوں کی تعداد نو ہو گئی ہے۔
سعودی عرب امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہا ہے اور اس ملک کا بری بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔