Dec ۳۱, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۴ Asia/Tehran

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستعفی صدر منصور ہادی کی کابینہ کے وزراء جیسے ہی عدن کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترے فورا ہی شدید دھماکہ ہوا جس میں 26 افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ وزراء کا وفد ریاض سے حلف برداری کی تقریب میں شامل ہوکر لوٹ رہا تھا کہ یہ دھماکہ ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن میں سعودی عرب کے سفیر محمد الجابر آخری لمحوں میں جہاز سے اتر گئے تھے۔

جارح طاقتیں ایک دوسرے پر حملے کے الزامات عائد کر رہی ہیں جبکہ شک جارح اتحاد پر بھی ہو رہا ہے۔

ابھی تک کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

 

ٹیگس