Jan ۰۹, ۲۰۲۱ ۲۰:۳۸ Asia/Tehran
  • استقامتی محاذ کے کمانڈروں کی شہادت کا انتقام امریکی فوج کا انخلا ہے: الحشد الشعبی

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے عراق سے امریکی دہشتگردوں (فوجیوں) کے انخلا کو محاذ استقامت کے کمانڈروں کی شہادت کے انتقام کی مانند قرار دیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض نے جنوبی عراق کے شہر بصرہ میں محاذ استقامت کے شہید کمانڈروں کی پہلی برسی کے پروگرام سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ عراق سے امریکی فوجیوں کا انخلا محاذ استقامت کے کمانڈروں جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکا رفورس کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کی شہادت کے انتقام کی مانند ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراق سے امریکی فوج کے انخلا کے بارے میں عراقی پارلیمنٹ کے فیصلے کو ہرگز نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔

فالح الفیاض نے کہا کہ محاذ استقامت کے قاتلوں کا وجود عراق میں ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس شرمناک جرم کا ارتکاب کرنے والے ٹرمپ، امریکی عوام کی شرمساری کا باعث بنے ہیں۔

ٹیگس