شملی ادلب میں ترکی کے فوجی اڈے پر حملہ
Jan ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۸ Asia/Tehran
شام کے شمالی صوبے میں ترکی کے فوجی اڈے پر مسلح افراد نے حملہ کرکے تین فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔
شام کے شمالی صوبے ادلب میں مسلح افراد کے حملے میں ترکی کے تین فوجی مارے گئے ہیں۔
المیادین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی ادلب میں واقع "بابتو" کالونی کے نزدیک ترکی کے ایک فوجی اڈے پر ہونے والے حملے میں تین ترک فوجی ہلاک ہو گئے۔
ذرائع نے حملہ آوروں کے بارے میں کچھ نہيں بتایا ہے۔
مسلح افراد کے حملے میں تین فوجیوں کی ہلاکت کے تعلق سے ترکی کی حکومت کا ردعمل سامنے نہيں آیا ہے۔