Jan ۱۹, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۵ Asia/Tehran
  •  سوڈان، ڈارفور میں قبائل کے درمیان تصادم میں ہلاکتوں میں اضافہ   

.ڈارفور میں قبائلی تصادم میں خواتین اور بچوں سمیت سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہيں

اطلاعات کے مطابق ڈارفور کے جنینہ شہر میں تشدد کے واقعات کے بعد مرنے والوں کی تعداد 129 ہو گئی ہے، جبکہ 198 زخمی ہیں، جن میں سے کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔  ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ 

میڈيا ذرائع کے مطابق حکومت نے مغربی دارفور میں ریاست گیر کرفیو نافذ کر دیا ہے، ڈاکٹروں کی تنظیم نے لوگوں کی طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے اور عملے کو ذرائع نقل و حرکت فراہم کرنے کی اپیل کی ہے، تاکہ وہ زخمیوں کی مدد کرسکیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ تشدد کے یہ واقعات ایسے وقت پیش آئے ہیں جب چند ہفتے قبل ہی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس خطے سے یواین افریقی یونین مشترکہ قیام امن مشن کو واپس بلانے کا اعلان کیا تھا۔

 13 برس کے بعد قیام امن مشن کی واپس ہو رہی ہے اور مقامی لوگوں نے اس پر احتجاج بھی کیا ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بین الاقوامی سیکورٹی فورسز کی غیر موجودگی میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ صورتحال پر قابو پانے کے لئے حکومت نے علاقے میں تمام بازاروں کو بند اور عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے۔

 

 

 

ٹیگس