عراق: امریکہ کے 2 فوجی کانوائے پر حملے
عراق میں امریکہ کے 2 فوجی کاروانوں پر حملے ہوئے ہیں۔
الشفق کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عراق کے 2 علاقوں میں امریکی فوجی کانوائے کے راستوں میں دھماکے ہوئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق یہ حملے اور دھماکے امریکی فوجی کارواں پر بغداد کے مغربی علاقے ابو غریب اور عراق کے صوبے السماوہ میں ہوئے۔ ابھی تک ان حملوں کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی تاہم اس سے قبل عراق کے مزاحمتی گروہ قاصم الجبارین نے امریکی کانوائے پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی اس گروہ کا کہنا ہے کہ اب ہم خاموش نہیں بیھٹیں گے۔
واضح رہے کہ کچھ عرصے سے عراق میں امریکی فوجی کانوائے اور اس کی فوجی چھاونیوں پر حملے ہو رہے ہیں۔
عراق کے عوام اپنے ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کی مسلسل مخالفت کرتے آ رہے ہیں۔
اس ملک کی پارلیمنٹ بھی عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا بل منظور کر چکی ہے۔