غرب اردن میں فلسطینی مظاہرین کی سرکوبی
Jan ۳۰, ۲۰۲۱ ۰۷:۵۶ Asia/Tehran
غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن کے دیہی علاقے قلقیلیه میں صیہونی آباد کاری کی مخالفت کرنے والے فلسطینیوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔
تسنیم کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے جمعہ کوغرب اردن کے دیہی علاقے قلقیلیه پر حملہ اور فلسطینی مظاہرین کی سرکوبی کی آنسو گیس کے شیل داغے اور کئی فلسطینیوں کو گرفتار اور زخمی کرلیا۔
غاصب صیہونی حکومت کے فوجی، اپنے توسیع پسندانہ مقاصد کے حصول کے لئے آئے دن فلسطینی علاقوں کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بناتے اور فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیتے ہیں۔
اس وقت بھی صیہونی حکومت کی جیلوں میں چار ہزار آٹھ سو فلسطینی قیدی موجود ہیں جن میں دو سو پچاس بچے اور سینتالیس عورتیں شامل ہیں جن میں سے تین سو کے قریب کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔