Jan ۳۰, ۲۰۲۱ ۲۲:۴۱ Asia/Tehran
  • اشرف غنی کا ردعمل

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کی جانب سے ان کی کنارہ کشی کے مطالبے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا عبوری حکومت کا قیام ملک میں خون خرابے کا باعث بنے گا۔

 سیکورٹی سے متعلق ایک آن لائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ ملک میں عبوری حکومتوں کے قیام کا نتیجہ خون خرابے کی شکل میں برآمد ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کی عالمی اپیلوں کو مسترد کردیا ہے اور ا ب وہ جنگ بندی سے متعلق افغان عوام کے مطالبے کو بھی قبول نہیں کر رہے ۔

 صدر اشرف غنی نے مزید کہا کہ طالبان نے امریکہ کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی بھی پابندی نہیں کی اور رہا کیے جانے والے نوے فی صد طالبان دوبارہ دہشت گردانہ سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ طالبان  کے مذاکراتی وفد کے سربراہ محمد عباس استانکزئی نے افغان وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر صدر اشرف غنی اقتدار سے علیحدہ ہوجائیں تو طالبان عبوری افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

ٹیگس