Feb ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۵:۳۸ Asia/Tehran
  • شام کے صوبہ رقہ پر ترک توپوں کی گولہ باری

ترکی کی فوج نے پیر کو شام کے شمالی صوبہ رقہ پر ایک بار پھر گولہ باری کی ہے

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی فوج اور اس کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں نے ایم فور انٹرنیشنل ہائی وے اور عین عیس کالونی کے اطراف کے علاقوں پر توپوں اور مارٹرگولوں سے حملے کئے ہیں۔ ابھی اس حملے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیل موصول نہیں ہوئی ہے ۔

 ترکی، شام میں دہشتگرد گروہوں کا بڑا حامی شمار ہوتا ہے۔ ترکی کی فوج  دہشتگردوں کی حمایت کرتے ہوئے گذشتہ کئی مہینوں سے شامی فوج اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات کونشانہ بنا رہی ہے ۔ اس وقت شمالی شام کے کچھ علاقے ترکی کی فوج کے قبضے میں ہیں۔

گذشتہ تین برسوں کے دوران ترکی کی فوج  شام کے اندر کئی بار جارحیت کرچکی ہے۔ شمالی شام میں ترکی کی جارحیت کی دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر مذمت ہو رہی ہے ۔ 

ٹیگس