طالبان کے حملے میں 4 افغان سیکورٹی اہلکارجاں بحق
Feb ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۵ Asia/Tehran
افغانستان میں طالبان کے حملے میں چار افغان پولیس اہلکار مارے گئے۔
افغان نیوز ایجنسی آوا پریس کے مطابق، صوبہ قندوز کے صدر مقام قندوز میں طالبان کے ایک حملے میں کم سے کم چار پولیس اہلکار ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوئے ہیں جنہیں مقامی اسپتال میں بھرتی کردیا گیا۔
قندوز کی صوبائی کونسل کے سربراہ محمد یوسف ایوبی نے بھی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان نے گزشتہ رات ضلع امام صاحب پر بھی حملہ کیا۔ ادھر قندوز پولیس کے ترجمان انعام الدین رحمانی نے شہر کے ایک نواحی علاقے پر طالبان کے حملے کو پسپا کر دیا ہے۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حکومت افغانستان اور طالبان کے درمیان دوسرے دور کے مذاکرات کے باوجود شمالی اور شمال مشرقی افغانستان میں طالبان کے حملوں میں تیزی آگئی ہے۔