حلب میں ترکی کی اشتعال انگيزی
شام نے صوبہ حلب میں ترکی کے ميڈیکل کالج کے افتتاح کی شدید مذمت کی ہے۔
شام کی وزارت خارجہ نے ترکی کے اس اقدام کو شرمناک قرار دیا ہے اور اقوام متحدہ کے منشور کی بنیاد پر سلامتی کونسل سے اس اقدام کی روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔
شام کی وزارت خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے اپنے ایک بیان میں ترکی کے صدر کے اس فیصلے کو انتہائی خطرناک اقدام سے تعبیر کیا ہے۔
شام کی وزارت خارجہ نے اس اقدام کو ترکی کی توسیع پسندی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انقرہ کا یہ اقدام عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کے منافی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے انقرہ کا یہ فیصلہ سنہ 2011 سے جاری توسیع پسندانہ اقدامات کا سلسلہ ہے کہ جس کے تحت ترکی کی حکومت اخوان المسلمین، داعش اور النصرہ فرنٹ سمیت ديگر دہشت گرد گروہوں کی حمایت کے ذریعے اردوغان اتنظامیہ کے جیو پولیٹکل مفادات اور سلطنت عثمانیہ کے احیا کا خواب دیکھ رہی ہے۔
شامی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں سلامتی کونسل پر زور دیا ہے اقوام متحدہ کے منشور کی بنیاد پر ترکی کو شام کے اقتدار اعلیٰ کے منافی، اشتعال انگیز اقدامات سے روکا جائے۔