شمالی عراق میں علیحدگی پسند گروہ " پی کے کے" کے ہاتھوں ترکی کے دس فوجی ہلاک ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق شمالی عراق کے پہاڑی علاقوں میں ترکی نے کردستان لیبر پارٹی کے خلاف ایک بڑا حملہ شروع کیا ہے۔
ترکی وزارت دفاع نے اس سلسلے میں اپنے ایک بیان میں مسلح علیحدگی پسندوں کے خلاف کی شروع کی جانے والی اس فوجی کاروائی کی تصدیق کی ہے تاہم اس کا کہنا ہے اس کاروائی میں ترکی کے صرف دو فوجی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
بتایا جاتا ہے اس کاروائي کے بعد ترکی فضائیہ نے مذکورہ گروہ کے ٹھکانوں کو اپنے شدید حملوں کو نشانہ بنایا۔
ترکی نے ملک کے تین جنوبی صوبوں "هاتای"، "غازی عینتاب" اور "عثمانیه" میں بھی پی کے کے مسلح افراد کے خلاف کاروائی شروع کی تھی کہ جس میں ڈیڑھ ہزار سے زيادہ فوجی شریک ہیں۔
ترکی گزشتہ کئی برسوں سے عراق کے شمالی علاقوں میں پی کے کے مسلح افراد کے خلاف کاروائیوں میں مصروف ہے اور اب تک کئی بڑي کاروائياں انجام دے چکا ہے۔ حکومت عراق ترکی کے ان اقدامات کو اپنے اقتدار اعلی کے منافی سمجھتی ہے۔