Feb ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
  • شمالی عراق میں ترک فوجیوں کی کارروائیاں

ترکی کی وزرات دفاع نے کہا ہے کہ شمالی عراق میں اس نے اپنی فوجی کارروائیاں ختم کردی ہیں۔

 ترکی کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ شمالی عراق کے گارا علاقے سے پی کے کے ، کے  عناصر کا خاتمہ کرنے کے لئے پنجہ شاہین ٹو نامی فوجی آپریشن ختم کردیا گیا ہے ۔ اس آپریشن میں پی کے کے ، کے اڑتالیس افراد ہلاک اور دو افراد گرفتار کر لئے گئے ہیں ۔ اس آپریشن میں ترکی کے تین فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں ۔

ترکی کے وزیر دفاع خلوصی آکار نے کہا ہے کہ پی کے کے ، کے عناصر نے تیرہ ترک شہریوں کو اغوا کرنے کے بعد قتل کردیا ہے۔شمالی عراق کے گارا علاقے میں پی کے کے ، کے اڈوں کے خلاف ترکی کی  پنجہ شاہین ٹو نامی فوجی کارروائیاں دس فروری کو شروع ہوئی تھیں ۔ترکی کی وزارت دفاع کے حکام نے ایسے عالم میں شمالی عراق میں اپنے فوجی حملے جاری رکھنے پر زور دیا ہے کہ بغداد نے ترکی کے فوجی آپریشن کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور اپنے ملک کے خلاف جارحیت سے تعبیر کیا ہے اور اس کا سلسلہ جاری رکھنے کی بابت خبردار کیا ہے۔عراق کے استقامتی گروہوں نے بھی ملک کے اندر ترک فوج کی کارروائیوں پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگربغداد حکومت نے ترکی کے اقدامات کا سخت نوٹس نہیں لیا تو وہ خود ترک فوج کے اقدامات کا جواب دیں گے۔

 

 

ٹیگس