عراق، اربیل میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ
شمالی عراق کے شہر اردبیل کے ہوائی اڈے پر حملے کے بعد ایئرپورٹ بند کر دیا گیا۔
عراقی میڈیا نے اربیل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور ایئرپورٹ کے نزدیک موجود امریکی بیس پر حملے کی خبر دی ہے۔
پیر کی شام جاری ہونے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ شمالی عراق کے شہر اربیل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب کئی زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہيں۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکوں کے بعد فضا میں دہواں اٹھتا دیکھا گیا ہے۔ایک مقامی سیکورٹی افسر کے مطابق ایئرپورٹ کے قریب مارٹر کے تین گولے آکر لگے کہ جس کے بعد ائرپورٹ کو فوری طور پر بند کردیا گیا۔
بغداد الیوم نیوز چینل نے ایک سیکورٹی اہل کار کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یہ دھماکے اربیل کے علاقے "وزيران" میں واقع امریکی قونصل خانے کے قریب ہوئے ہيں۔
اس حملے میں امریکیوں کے دوطیاروں کی مکمل تباہی اور متعدد امریکیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔ اولیائے دم سے موسوم ایک نو زائیدہ گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ اس نے 24 راکٹ داغے ہیں اور مستقبل میں اس طرح کے مزید حملے کئے جانے کی دھمکی دی ہے۔