Feb ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۰ Asia/Tehran
  • غرب اردن میں ایک فلسطینی کی شہادت

مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے جہاں بیت اللحم میں ایک فلسطینی خاتون شہید ہو گئی۔

العہد ویب سائٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے بدھ کے روز بیت اللحم کے جنوب میں واقع الدہیشہ کیمپ پر حملہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی خاتون شہید ہو گئی۔

عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ اس فلسطینی خاتون کی شہادت اس وقت واقع ہوئی جب غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے اچانک الدہیشہ کیمپ کو جارحیت کا نشانہ بنایا اور اندھادھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں اس فلسطینی خاتون کی دل کی دھڑکن بند ہو گئی۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے فوجی فلسطینیوں پر کبھی بھی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دیتے ہیں۔

ٹیگس