Feb ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۶ Asia/Tehran
  • لبنانی مجاہد انیس نقاش کو شامی صدر کا خراج عقیدت

شام کے صدر بشار اسد نے سرکردہ لبنانی مجاہد اور استقامتی محاذ کے معروف رہنما انیس نقاش کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

انیس نقاش کے اہل خانہ کے نام اپنے تعزیتی خط میں صدر بشار اسد کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی زندگی صیہونیت کے خلاف جنگ کے لیے وقف کردی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ آنے والی نسلیں انیس نقاش کی زندگی  سے سرزمین فلسطین سے محبت وفا اور حق کے لیے جہاد اور قیام کا درس حاصل کریں گی۔

صدر بشار اسد نے اپنے  پیغام میں انیس نقاش کے اہل خانہ اور دنیا بھر کے حریت پسندوں کو دلی تعزیت پیش کی ہے۔

 انیس نقاش سن انیس سو سڑسٹھ میں فلسطینی تحریک الفتح میں شامل ہوئے تھے اور جنوبی لبنان میں قائم چھاپہ مار کیمپ میں ٹریننگ آفیسر تھے۔ ان کے، حزب اللہ لبنان کے فوجی ونگ کے سربراہ شہید عماد مغینہ سے بھی قریبی تعلقات تھے۔

انیس نقاش کا اکہتر برس کی عمر میں دمشق کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا تھا۔ اس مجاہد مفکر اور انقلابی رہنما کی وفات پر حزب اللہ، انصاراللہ و دیگر استقامتی تحریکوں نے الگ الگ تعزیتی پیغامات جاری کیے ہیں۔   

ٹیگس