اپنے اتحادی مصر کو امریکا کی شدید دھمکی، اگر روس سے جنگی طیارے خریدے تو...
روس سے جنگی طیارے خریدنے کے بارے میں امریکا نے مصر کو سخت انتباہ دیا ہے۔
امریکا کے وزیر خارجہ اینٹنی بلینکن نے مصر کے وزیر خارجہ سامح الشکری کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں مصر کی جانب سے روس کے جنگی طیارے خریدے جانے کے بارے میں گفتگو کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں مصر کو بہت سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا چاہئے۔ اس سے پہلے امریکا کے سابق وزیر خارجہ مائیک پومپئو بھی مصر کو دھمکی دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر مصر نے روس سے سوخوئی-35 جنگی طیارے خریدے تو اسے امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
امریکا کے سابق وزیر خارجہ مصر سمیت اپنے تمام اتحادی ممالک سے مطالبہ کر چکے ہیں کہ امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو محفوظ رکھنے کے لئے وہ روس سے ہتھیار نہ خریدیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ اگر انہوں نے ایسا کیا تو انہیں امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے سکتا ہے۔
واضح رہے کہ مصر کچھ عرصے سے روس سے جنگی طیارہ سوخوئی-35 خریدنے کی کوشش کر رہا ہے تاہم جیسے ہی اس مسئلے پر گفتگو آگے بڑھتی تو قاہرہ کو واشنگٹن کے شدید انتباہ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔