Feb ۲۵, ۲۰۲۱ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
  • غرب اردن میں اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں میں تصادم

خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ غرب اردن میں صیہونی فوج کے حملے میں ایک فلسطینی نوجوان زخمی ہوا ہے۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے ابوشخیدم اور کوبر بستی کے باشندوں کو زد و کوب کیا، آنسوگیس کے گولے داغے اور ربر کی گولیاں فائر کیں جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان زخمی ہوا۔

کوبر کے میئرعزت بدوان نے کہا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے کوبر بستی کے مکینوں پر حملہ کیا جو صیہونی فوجیوں اور اس علاقے کے عوام کے مابین جھڑپوں پر منتج ہوا۔

صیہونی اپنے توسیع پسندانہ اہداف کے حصول کے لئے ہر روز فلسطین کے مختلف علاقوں پر حملے کرتے ہیں اور وہاں کے باشندوں کو بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتار یا انہیں زد و کوب کر کے زخمی اور حتیٰ شہید کرتے رہتے ہیں۔

ٹیگس