Feb ۲۶, ۲۰۲۱ ۲۲:۳۴ Asia/Tehran
  • شام میں امریکا کا نیا کھیل، داعش کو مضبوط کرنے کے منصوبے پر کام تیز

امریکی فوجیوں نے شمالی شام کی جیل سے داعش کے 10 دہشت گردوں کو نکال کر جنوبی شام منتقل کر دیا ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق شام کے صوبہ الحسکہ کے مقامی حکام نے جمعے کو بتایا کہ کردوں کی زیر انتظام ایک جیل میں امریکا کی کچھ فوجی گاڑیاں داخل ہوئیں اور وہاں پر قید داعش کے 10 دہشت گردوں کو اپنے ساتھ لے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی فوجیوں کی ان گاڑیوں نے داعش کے ان دہشت گردوں کو جنوبی شام میں منتقل کر دیا۔

بتایا جاتا ہے کہ داعش کے ان دہشت گردوں کو اردن سے ملنے والی شامی سرحد کے پاس چھوڑ دیا گیا۔

شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں سے امریکی، شام کی فوج اور وہاں موجود اہم ٹھکانوں پر حملے کروانا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران امریکی فوج نے کردوں کے زیر انتظام متعدد جیلوں سے کئی دہشت گردوں کو عراق کی سرحد پر منتقل کیا ہے جنہوں نے بعد میں دہشت گردانہ اقدامات انجام دیئے۔

عراق کی پارلیمنٹ میں قومی سیکورٹی کمیشن کے ایک رکن بدر الزیادی نے گزشتہ ہفتے بتایا تھا کہ امریکا نے متعدد داعشی دہشت گردوں کو عراق کے مختلف علاقوں میں منتقل کیا ہے جس کی تائید اعلی فوجی حکام نے بھی کی ہے۔

ٹیگس