Feb ۲۸, ۲۰۲۱ ۲۲:۲۴ Asia/Tehran
  • شام میں امریکا کا نیا کھیل، دہشت گردوں کو ملی محفوظ پناہ گاہ

شام میں امریکا کی جانب سے دہشت گرد گروہ داعش کی حمایت بدستور جاری ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمال مشرقی شام کے مقامی ذرائع نے داعش کے 10 دہشت گردوں کو صوبہ دیر الزور میں امریکا کی ایک چھاونی میں منتقل کئے جانے کی خبر دی ہے۔

صوبہ الحسکہ کے مقامی ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ امریکی فوجیوں کے دو ہیلی کاپٹروں سے داعش کے 10 دہشت گردوں کو الشدادی چھاونی سے دیر الزور صوبے کے صحرائی علاقے منتقل کیا گیا۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق داعش کے یہ دہشت گرد کرد میلیشیا  کے زیر کنٹرول الصناعۃ الثانویہ جیل میں قید تھے جن کو الشدادی چھاونی منتقل کیا گیا۔

شامی خبر رساں ایجنسی نے لکھا کہ داعش کے ان دہشت گردوں کی منتقلی کا مقصد، شامی فوج اور عام شہریوں پر حملے اور اپنے اہداف کے لئے ان کا استعمال کرنا ہے۔

ٹیگس