جیزان پر میزائلی حملہ، 5 سعودی زخمی
Mar ۰۲, ۲۰۲۱ ۰۸:۲۷ Asia/Tehran
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے علاقے جیزان میں میزائلی حملہ کیا ہے۔
فارس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے میزائلی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں 5 افراد زخمی ہوئے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جیزان میں شدید دھماکے کی آواز سنائی دی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔