عراق میں امریکہ کے غیر قانونی عین الاسد فوجی اڈے پر حملہ + ویڈیو
عراقی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ عین الاسد میں امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کے اڈے پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔
عراق کی صابرین نیوز کے مطابق بدھ کی صبح دہشت گرد امریکی فوج کی عین الاسد فوجی چھاؤنی پر کئے جانے والے میزائلی حملے میں ایک افسر سمیت تین امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ۔
اس رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد امریکی فوجیوں کی لاشیں ایک فوجی طیارے کے ذریعے پہلے کویت اور پھر وہاں سے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ منتقل کی گئیں ۔
اس حملے کے بعد عین الاسد چھاؤنی کے اس حصے کو بند کردیا گیا جہاں فوجی رہتے ہیں ۔
بتایا گیا ہے کہ اس حملے کے بعد عین الاسد چھاؤنی کی دیدبانی کی چوکیوں سے امریکی فوجیوں کو ہٹا لیا گیاہے۔
عراق کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے دہشت گرد امریکی فوج کی عین الاسد فوجی چھاؤنی پراس حملے کی تصدیق کردی ہے اور بتایا ہے کہ بدھ کو عین الاسد فوجی چھاؤنی پر دس میزائل لگے ہیں۔
لیکن صابرین نیوز نے عین الاسد پر بدھ کو گرنے والے میزائلوں کی تعداد چودہ بتائی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ دہشت گرد امریکی فوجی دو ہزار تین سے عراق میں موجود ہیں جبکہ عراقی عوام اور سبھی سیاسی جماعتیں بارہا ملک سے انہیں نکالے جانے کا مطالبہ کرچکی ہیں ۔
عراق کی پارلیمنٹ بھی ملک سے دہشت گرد امریکی فوجیوں کے انخلا کا بل پاس کرچکی ہے۔
ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بدھ کوہی دہشت گرد امریکی فوجیوں کے ایک کارروان پر بھی حملہ ہوا ہے۔