یمنی پناہ گزینوں کے کیمپوں پر سعودی اتحاد کی بمباری
یمن کے صوبے مآرب کی انسانی امور کی اعلی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمنی پناہ گزینوں کے کیمپوں پر شدید بمباری کی ہے۔
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس کونسل نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ یمنی پناہ گزینوں کے کیمپوں کو سعودی اتحاد کی جانب سے چھے بار جارحیت کا نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کی اس جارحیت کا مقصد ان کیمپوں میں موجود یمنی پناہ گزینوں کو ہراساں کرنا اور انھیں سعودی اتحاد کے زیرکنٹرول علاقوں میں نقل مکانی پر مجبور کرنا ہے تاکہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے مقابلے میں یمن کے ان پناہ گزینوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا سکے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ ان کیمپوں میں آٹھ سو سے زائد یمنی گھرانے رہائش پذیر ہیں اور گذشتہ پانچ سالوں سے اب تک ان کا یہی رہائشی مقام بنا رہا ہے۔
صوبے مآرب گذشتہ برسوں کے دوران سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کے چالیس ہزار سے زائد بار فضائی حملوں کا نشانہ بنا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں کی تعداد میں یمنی گھرانے بے گھر ہوئے ہیں اور اس صوبے کی بنیادی تنصیاب بالکل تباہ ہو گئی ہیں۔