Mar ۰۳, ۲۰۲۱ ۲۲:۱۷ Asia/Tehran
  • عراق میں امریکہ کے چوتھے فوجی کارواں پر حملہ

عراق میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں امریکہ کے چوتھے فوجی کارواں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

صابرین نیوز نے رپورٹ دی ہے کہ بدھ کے روز چوتھی بار امریکی فوجیوں کے ایک لاجیسٹک کاروں کو صوبۂ بغداد میں حملے کا نشانہ بنایا گيا۔

اس سے قبل بدھ کے روز ہی دارالحکومت بغداد کے چالیس کلو میٹر جنوب میں، القادسیہ صوبے میں اور اسی طرح المثنی صوبے کے السماوہ شہر میں بھی امریکی اتحاد کے تین لاجیسٹک کاروانوں پر حملہ کیا گيا تھا۔

پہلے اور دوسرے حملے کو چھوڑ کر، جن کی ذمہ داری قاصم الجبارین نامی گروہ نے لی ہے، کس بھی گروہ یا شخص نے بعد کے حملوں کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔

اس سے قبل امریکہ کے غیر قانونی قبضے والی عین الاسد فوجی چھاؤنی پر بھی راکٹ سے حملہ کیا گيا تھا۔ امریکی فوجی حکام نے اس حملے میں ایک امریکی کانٹریکٹر کے مارے جانے کی بات تسلیم کی ہے جبکہ بعض نیوز ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ اس حملے میں تین امریکی فوجی مارے گئے ہیں۔

ٹیگس