Mar ۰۵, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۳ Asia/Tehran
  • امریکی فوجیوں کو مسلح جدوجہد کےذریعے عراق سے نکالیں گے: استقامتی محاذ

عراق کے استقامتی محاذ نے کہا ہے کہ عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کیلئے ہر اقدام کرنے کے باوجود امریکی فوجیوں کا اس ملک سے انخلا نہیں ہوا ہے اس لئے اب استقامتی محاذ نے فیصلہ کیا ہے کہ عراق میں سفارتی مقامات کے علاوہ غاصبوں کے ہر اڈے کو نشانہ بنایا جائے گا۔

فارس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق استقامتی محاذ نے کل رات اعلان کیا کہ اس کے بعد امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کے خلاف استقامتی محاذ کی نئی کارروائی شروع ہو گی جس میں امریکی فوجیوں اور ان کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ استقامتی محاذ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم عراق کو غاصبوں سے پاک وصاف کریں گے اور یہ عراقی عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے۔

عراقی پارلیمٹ کے متعدد ارکان نے بھی اپنے ملک سے امریکی فوج کے انخلا کو ضروری قرار دیا ہے۔ ان ارکان کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کی موجودگی ملکی مفاد میں نہیں اور اس کے نتیجے میں عراق کو لاتعداد مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ عراقی پارلیمنٹ نے 5 جنوری کو امریکی فوجیوں کے انخلاء کے بل کو منظوری دی تھی اور تقریبا لاکھوں عراقیوں نے جنوری 2020 کے آخر میں احتجاجی مظاہرے کر کے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ کیا تھا۔

ٹیگس