Mar ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۷:۳۲ Asia/Tehran
  • شام کے خلاف برطانوی پابندیاں غیر سفارتی

شام کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دمشق کے خلاف لندن کی پابندیاں غیر سفارتی ہیں جن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بشار جعفری نے کہا ہے کہ یورپی یونین، شام کے خلاف اس طرح کی پابندیاں عائد کر کے شامی عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہی ہے۔ انھوں نے ان پابندیوں کو اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی قوانین کے منافی قرار دیا۔

یورپی یونین نے اتوار کے روز شام میں جنگ و بحران کے دسویں سال کی مناسبت سے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ شام کے خلاف یورپی ملکوں کی اقتصادی پابندیوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

برطانیہ کی وزارت خارجہ نے بھی پیر کے روز انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا بہانہ بناتے ہوئے شام کے چھے موجودہ اور سابق عہدیداروں کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شام کی وزارت خارجہ نے بھی اس قسم کے اقدامات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یورپی ممالک، گذشتہ دس برسوں کے دوران شام میں دہشت گرد گروہوں کی حمایت کر کے اس ملک کے عوام کے بہیمانہ قتل عام کے جرم میں شریک رہے ہیں۔

ٹیگس