Mar ۱۹, ۲۰۲۱ ۰۷:۱۸ Asia/Tehran
  • پست حوصلوں کی تقویت کے لئے  فوجی مشقیں
    پست حوصلوں کی تقویت کے لئے فوجی مشقیں

سعودی فوجیوں کے پست حوصلوں کی تقویت کے لئے بری فوجی مشقیں شروع ہوگئی ہیں۔

العرفیہ نیٹ کے مطابق ان فوجی مشقوں کا مقصد سعودی اتحاد کے پست حوصلوں کی تقویت اور آل سعود کو یہ یقین دلانا ہے کہ امریکہ بدستور ان کے ساتھ ہے۔ مبینہ طور پر سعودی امریکی بری مشقوں کا بڑا مقصد حربی استعداد کا معیار بلند کرنے کے لیے فوجی سازوسامان اور عسکری تصورات میں ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔
سعودی عرب کسی بھی خارجی  حملے سے نمٹنے کے لیے فوجی تیاری اور دوست ملکوں کے ساتھ مل جل کر جنگی آپریشن کی صلاحیت حاصل کرنے کے لیے فوجی مشقوں میں حصہ لے رہا ہے۔
تاہم دفاعی امور کے مبصرین کا  کہنا ہے  کہ سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان ان فوجی مشقوں کا مقصد یمن کی جنگ میں سعودی اتحاد کے پست حوصلوں کی تقویت کرنا ہے۔
مارب کی جانب یمنی عوام کی پیشقدمی، مستعفی صدر منصورہادی کے زیرکنٹرول علاقوں میں عوامی شورش اور سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر یمن کے بڑھتے ہوئے ڈرون حملوں نے سعودی عرب کے فوجیوں کے حوصلے بری طرح سے پست کردیئے ہیں۔

ٹیگس