Mar ۲۰, ۲۰۲۱ ۲۳:۰۳ Asia/Tehran
  •  یمن: جارحین نکل جائيں جنگ خوبخود بند ہوجائے گی

محمد الحوثی نے فوری طور محاصرے پر کے خاتمے پر زور دیا ہے۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ ہماری قوم کا محاصرہ کررکھا ہے اور ہم سے کہا جارہا ہے کہ سیزفائر کردیں۔

محمد الحوثی نے فوری طور پر محاصرے کے خاتمے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ سعودی اتحاد اور ان کے حامیوں نے ملت یمن کو اپنے محاصرے میں لیا ہوا ہے اور اپنی جارحیت، حملے اور وطن عزیز کے بعض علاقوں پر قبضہ کررکھا اور ہم سے کہہ رہے ہيں کہ ہم جنگ بند کردیں۔

انہوں نے اپنے شہید کمانڈر کا یہ جملہ کوڈ کیا کہ جنگ ہم نے شروع نہیں کی ہے، اپنے فوجیوں کو ہمارے وطن سے نکالیں جنگ خوبخود ختم ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ یمن کی عوامی فورسز کی جانب سے مارب کی جانب پیشقدمی اور سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پرڈرون حملوں کے بعد سے امریکہ اور آل سعود کی جانب سے یمن پر ہتھیار ڈالنے کے لئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

 

ٹیگس