افغانستان کی صورتحال پر اشرف غنی کی تشویش
افغانستان کے صدر نے کابل میں امریکہ کے وزیر جنگ سے ہونے والی ملاقات میں اس ملک کی جاری صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
افغانستان کے صدارتی ہاوس کے نائب ترجمان دواخان مینه پال نے کہا ہے کہ افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے کابل میں امریکہ کے وزیر جنگ لویڈ آسٹن Lloyd Austin سے ہونے والی ملاقات میں کہا کہ افغانستان میں امن و امان کی برقراری اور جنگ کا خاتمہ اس ملک کے عوام اور حکومت کی خواہش ہے۔
افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے افغانستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر ایسے میں تشویش کا اظہار کیا کہ جب امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے 2001 میں افغانستان پر دہشتگردی کے خلاف جنگ اور امن و امان کی برقراری کا بہانہ بنا کر اس ملک پر چڑھائی کی لیکن اس وقت سے لے کر اب تک نہ فقط اس ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہوئی بلکہ افغانستان کے حالات بد سے بد تر ہوتے گئے اور اس وقت اس ملک میں منشیات کی پیداوار اس کی اسمگلنگ میں کافی حد تک اضافہ ہوا ہے۔