Mar ۲۶, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۶ Asia/Tehran
  • سعودی آئل ریفائنری پر ڈرون حملے کے بعد خوفناک آتشزدگی

سعودی عرب نے اپنے پٹرولیم کے ذخائر پرڈرون حملے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ جیزان آئل فیلڈ پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے ڈرون حملے کے بعد بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔

سعودی عرب کی وزارت پٹرولیم کے ایک اعلی عہدیدار نے ڈرون طیارے کے حملے کو تخریب کارانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر چند کہ اس حملے کے بعد جیزان آئل ریفائنری کے ایک حصے میں آگ بھڑک اٹھی تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

المیادین ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق جیزان آئل ریفائنری پر میزائلی حملہ ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس قسم کی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سعودی عرب میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں جس کے بعد سعودی عرب کے کئی ایر پورٹ بند ہو گئے۔

سعودی ذرائع ابلاغ نے کل رات رپورٹ دی تھی کہ سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں  یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے 8 میزائل داغے۔

واضح رہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی السریع نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ جب تک یمن کے خلاف جارحیت اور محاصرہ جاری ہے ، سعودی عرب کے اندر واقع فوجی اہداف اور حساس مقامات کو نشانہ بنایا جاتا رہے گا۔

ٹیگس