سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر ڈرون حملے
Mar ۲۸, ۲۰۲۱ ۰۸:۴۹ Asia/Tehran
سعودی اتحاد نے الحدیدہ ایر پورٹ پر حملے کئے جس کے جواب میں یمنی فورسز نے جنوبی علاقوں میں ڈرون طیاروں سے حملہ کر کے اپنا انتقام لیا۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد نے ان حملوں کا ضمنی طور پر اعتراف کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کی عوامی فورسز کی جانب سے سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر کیے گئے 2 بمبار ڈرون حملوں کو ناکام بنانے کا دعوی کیا ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد یمنی فورسز کے ڈرون حملوں کے مقابلے میں بے بس ہوگیا ہے۔
دوسری جانب یمن کی عوامی فورسز اور سرکاری افواج سعودی اتحاد کے زیر قبضہ مارب شہر سے صرف چند کلومیٹر کی دوری پر پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں اور بتدریج پیشقدمی کررہی ہیں۔