Mar ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۶:۱۷ Asia/Tehran

سید حسن نصراللہ کا امت مسلمہ کے لئے خصوصی پیغام

 '' اس سال کچھ دن پہلے کی بات ہے ملک اورعالم اسلام کے کچھ  علماء ، دانشوروں ، سماجی کارکنوں اور ثقافتی شعبوں میں مصروف اہل علم حضرات نے ایک بہت اچھی تجویز پیش کی جس کا یہاں لبنان میں اور عالم اسلام میں خیر مقدم کیا گيا ۔ یہ تجویز " اجتماع قلوب " کا پروگرام منعقد کرنے کی ہے ۔ مطلب پندرہ شعبان کی رات کو مکہ مکرمہ کے ٹائم سے  رات ساڑھے آٹھ بجے تمام لوگ یہ پروگرام منعقد کریں ۔ مکہ مکرمہ کے وقت کے حساب سے اس لئے تاکہ پوری دنیا میں ایک ساتھ یہ پروگرام منعقد ہو اور اس میں صحیفہ سجادیہ کی ساتویں  دعا " یا من تحل بہ عقد المکارہ " پڑھی جائے ۔ یہ عبادت بھی ہے اور اس کے ساتھ ہی امام زمان عج کے لئے اور ان کے ظہور میں تعجیل اور پوری انسانیت کو مختلف مصائب سے نجات کے لئے بھی دعا کی جائے ۔ میں بھی اپنی جگہ پر تمام لوگوں کو اس اچھے پروگرام میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں ظاہر سی بات ہے اپنے اپنے گھروں سے نہ کہ سڑکوں  یا  عام جگہوں سے  ۔ اس پروگرام میں جس طرح سے اعلان کیا گيا ہے اس طرح سے شرکت کریں ''۔

صحیفہ سجادیہ کی ساتویں  دعا " یا من تحل بہ عقد المکارہ "

ٹیگس