Mar ۳۱, ۲۰۲۱ ۰۱:۳۱ Asia/Tehran
  • عراق: ایک دن میں  امریکی دہشت گرد فوج کے تین کاروانوں پر حملہ

عراقی ذرائع نے منگل کی شب، دہشت گرد امریکی فوج سینٹ کام کے ایک اور کارواں کو نشانہ بنائے جانے کی خبر دی ہے۔

عراقی نیوز چینل صابرین کے مطابق دہشت گرد امریکی فوج کا ایک لاجسٹک کارواں، شمالی شہر صلاح الدین علاقے الدجیل سے گزرتے ہوئے حملے کا نشانہ بنا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں لاجسٹک کاروان میں شامل دو گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

عراقی ذرائع ابلاغ نے منگل کی دو پہر بھی، صوبہ بابل اور ذیقار میں، امریکی دہشت گرد فوج کے دو لاجسٹک کاروانوں کو نشانہ بنائے جانے کی خبریں جاری کی تھیں۔
 عراق میں امریکی دہشت گرد فوج کے اڈوں اور کاروانوں کو پچھلے چند ماہ سے  مسلسل حملوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

 عراقی عوام اور اس ملک کے سیاسی دھڑے  امریکی دہشت گرد فوج کے انخلا کا مطالبہ کر رہے ہیں، جبکہ عراقی پارلیمنٹ بھی اس سلسلے میں ایک بل پاس کرچکی ہے۔

ٹیگس