Apr ۰۷, ۲۰۲۱ ۲۱:۲۷ Asia/Tehran
  • عراق میں امریکہ کے دو فوجی کاروانوں پر حملہ

جنوبی عراق میں فوجی ساز و سامان کے حامل امریکہ کے دو فوجی کارروانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے -

عراقی ذرائع کے مطابق فوجی ساز و سامان کے حامل ایک امریکی فوجی کاروان کو صوبہ بابل کے شہر حلہ میں اور ایک کارواں کو شہر جبلہ میں حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

صابرین نیوز ایجنسی کے مطابق الحلہ میں امریکی فوجی کاروان پر حملے کی ذمہ داری قاصم الجبارین گروہ نے قبول کی ہے۔

حالیہ مہینوں کے دوران عراق میں کئی بار امریکی فوجی قافلوں پر حملے کئے جاتے رہے ہیں۔

یہ امریکی فوجی قافلے زیادہ تر شام یا کویت کی سرحدوں سے عراق میں داخل ہوتے ہیں۔عراقی عوام اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے باہر نکلنے کا مطالبہ کررہے ہیں-

ٹیگس