مآرب سیکٹر پر یمنی فوج اور سعودی اتحاد کے فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں
Apr ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۷:۳۵ Asia/Tehran
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبے مآرب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی تیز رفتار پیش قدمی کی بنا پر سعودی اتحاد نے صوبے کے مغربی علاقوں کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبے مآرب کے مختلف مغربی علاقوں منجملہ جبل مراد، پر دو بار، صرواح پر تیرہ بار اور مدغل پر دو بار شدید بمباری کی ہے۔
واضح رہے کہ یمن کے صوبے مآرب میں گذشتہ دو ماہ سے زائد عرصے سے یمن کی سالویشن حکومت کے فوجیوں اور سعودی اتحاد کے فوجیوں کے درمیان شدید جنگ جاری ہے۔