Apr ۱۲, ۲۰۲۱ ۲۳:۲۲ Asia/Tehran
  • فرانس میں مساجد پر حملوں میں شدت

مساجد کی حفاظت کی ذمہ داری لینے کے میکرون حکومت کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی۔

فرانس میں اسلام دشمنی بڑھتی جا رہی ہے، فرانس کے 2 شہروں میں انتہا پسندوں نے 2 مساجد کو آگ لگا دی، جس سے مساجد کے دروازے اور دیواروں کو نقصان پہنچا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے شہر نینتز اور رینیز میں انتہا پسندوں نے رات کی تاریکی میں مسجد پر آتش گیر مادہ پھینکا اور پھر اسے آگ لگا دی، مسجد کے تینوں داخلی دروازے اور اندرونی دیواریں آگ لگنے سے خراب ہو گئیں، مسجد کی دیواروں پر اسلام مخالف نعرے بھی درج کئے گئے، مقامی مسلمان اس طرح کے واقعات کو فرانسیسی حکام کے بیانات سے مربوط سمجھوتے ہیں۔

فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ درمانن اور میئر جوہینا رولینڈ نے مساجد پر حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی عبادات کی آزادی جمہوریہ فرانس کا ایک بنیادی قانون ہے، مقامی مسلمان تنظیموں کو یقین دہانی کروائی ہے کہ شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ فرانس کے صدر ایمانویل میکرون کے اسلام مخالف بیانات اور پالیسیوں سے انتہا پسندوں کی سرگرمیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔

 

 

ٹیگس