صیہونی غاصبوں کے ہاتھوں مسجدالاقصی کی بے حرمتی
اسرائیل کے فوجیوں نے ایک بار پھر مسجدالاقصی میں داخل ہو کر عبادت میں مشغول نمازیوں کو زبردستی مسجدالاقصی سے نکال دیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے کل رات مسجدالاقصی میں داخل ہو کر اس مسجد کی ایک بار پھر بے حرمتی کی اور عبادت میں مشغول نمازیوں پر تشدد کر کے انھیں زبردسبتی مسجدالاقصی سے نکال دیا۔
بعض ذرائع نے صیہونی حکومت کے فوجیوں اور فلسطینیوں کے مابین قدس کے «باب العامود» میں تصادم ہونے کی بھی خبر دی ہے ۔ فلسطین کی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ اس تصادم میں 35 فلسطینی زخمی ہوئے۔
غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں اور صیہونی آبادکاروں کی جانب سے مسلمانوں کے قبلہ اول مسجدالاقصی کو اب تک بارہا جارحیت کا نشانہ بنایا جا چکا ہے جس کا مقصد مسلمانوں کے اس مقدس مقام اور شہر بیت المقدس کا اسلامی تشخص ختم کر کے اسے صیہونیوں کا شہر بنانا ہے۔