May ۰۳, ۲۰۲۱ ۰۹:۴۱ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے 60 سالہ فلسطینی خاتون شہید

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن میں فائرنگ کر کے ایک فلسطینی کو شہید کردیا۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی معا کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے درندہ صفت فوجیوں نے آج غرب اردن میں فائرنگ کر کے 60 سالہ  فنلسطینی خاتون رحاب محمد موسی خلف زعول کو شدید زخمی کر دیا جس کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئیں۔

غاصب صیہونی فوجیوں نے دعوی کیا ہے کہ  فائرنگ کا نشانہ بننے والی خاتون صیہونی فوجیوں پر چاقو سے حملہ کرنا چاہتی تھیں۔

واضح رہے کہ کل مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے شمالی علاقے میں ہونے والی فائرنگ میں تین صیہونی فوجی زخمی ہوگئے تھے جنہیں اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔

فائرنگ کا یہ واقعہ زعترہ چیک پوسٹ پر رونما ہوا جس میں زخمی ہونے والے دو فوجیوں کی حالت نازک ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک فلسطینی نے اپنی گاڑی سے اترکر اللہ اکبر کا نعرہ لگایا اور صیہونی فوجیوں پر فائرنگ شروع کر دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملہ آور فلسطینی مجاہد آپریشن کے بعد فرار ہونے میں کامیاب رہا۔

ٹیگس