لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 50 افراد جاں بحق
May ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۲:۱۷ Asia/Tehran
لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے تقریباً 50 افراد جاں بحق ہو گئے۔
لیبیا کی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ لیبیا میں بحیرہ روم کے ساحل پر ایک کشتی ڈوب جانے سے اس میں سوار تقریباً 50 پناہ گزین جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر کا تعلق افریقہ کے ممالک سے ہے تاہم مصر کے باشندے بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر تارکین وطن کی تلاش کا کام جاری ہے۔
واضح رہے کہ تارکین وطن غیر قانونی طریقے سے سمندری راستے سے یورپی ممالک کی جانب جانے کی کوشش کرتے ہیں۔