May ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۹:۱۶ Asia/Tehran
  • فلسطینی جوان کی وحشیانہ گرفتاری

صیہونی حکومت کی پولیس نے ایک فلسطینی نوجوان کو جارج فلوئڈ کے قاتل کی طرز پر نہایت وحشیانہ طریقے سے گرفتار کیا ہے -

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی پولیس نے بیت المقدس کے شیخ جراح محلے میں ایک فلسطینی جوان کے گھر پر وحشیانہ حملہ کیا اور اس کے گھر میں گھس کر اس کی گردن کو گھٹنوں سے دبا کر نہایت دردناک طریقے سے گرفتار کیا۔

یہ وہی طریقہ ہے جو امریکی پولیس نے سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئڈ کو قتل کرنے کے لئے اختیار کیا تھا ۔

سفید فام امریکی پولیس افسر نے سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئڈ کو پیٹ کے بل سڑک پر  لٹا کراس کی گردن کواپنے گھٹنے سے اس وقت تک دبائے رکھا تھا جب تک اس کا دم نہیں نکل گیا تھا جبکہ جارج فلوئڈ بری طرح تڑپتا رہا،  پانی مانگتا رہا اور کہتا رہا کہ میں سانس نہیں لے پا رہا ہوں ۔

صیہونی فوجیوں نے منگل کو بھی جنوبی شہرنابلس میں دسیوں فلسطینیوں کو گرفتار کیا تھا۔

صیہونی قوجی اپنے توسیع پسندانہ اہداف کے حصول کے لئے ہر روز فلسطینیوں کے گھروں پر حملے کرتے ہیں اور بے بنیاد دعوؤں اور بہانوں سے انھیں  گرفتار کرلیتے ہیں ۔

ٹیگس