May ۱۳, ۲۰۲۱ ۲۳:۴۷ Asia/Tehran
  • القسام بریگیڈ  کے ترجمان کا اعلان: تل ابیب اور ڈیمونا ہمارے لئے آسان ٹارگٹ ہیں + ویڈیو

ہم تمہیں ایسا مزہ چکھائيں گے کہ تم خود اپنے اوپر لعنت بھیجو گے ؛ حماس

فارس نیوز کے مطابق حماس کی فوجی شاخ القسام بریگیڈ کے ترجمان نے مسجد الاقصی پر حملوں کے جاری رہنے کی صورت میں صیہونی حکومت کو انتباہ دیا ہے کہ ہم بہت ہی آسانی کے ساتھ تل ابیب اور ڈیمونا کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے صیہونیوں کو مخاطب کرکے کہا کہ ساری دنیا نے تمھاری رسوائی اور مایوسی کا مشاہدہ کرلیا ہے۔

ابوعبیدہ نے کہا تم جو چاہو کرلو اپنی ساری طاقت آزمالو ہم نے بھی تمھارے لئے انواع و اقسام کی موت کے طریقے ڈھونڈ لئے ہيں، ہم تمہیں ایسا مزہ چکھائيں گے کہ تم خود اپنے اوپر لعنت بھیجو گے۔

واضح رہے استقامتی محاذ کی جانب سے داغے جانے والے میزائیلوں نے صیہونیوں پر بری طرح سے خوف ہراس طاری کردیا ہے، حتی حملوں کے وقت صہیونی فوجی کے ڈر اور خوف کے مناظر جگہ جگہ قابل مشاہدہ ہیں۔

ٹیگس