May ۱۶, ۲۰۲۱ ۰۹:۲۵ Asia/Tehran
  • شرمناک! اسرائيل کی مدد کو اب متحدہ عرب امارات آگے بڑھا ، حماس کو دے ڈالی یہ دھمکی ...

متحدہ عرب امارات نے غزہ کے خلاف جنگ میں صیہونی حکومت کی ضمنی حمایت کا اعلان کردیا۔

غزہ کے باشندوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حملوں میں شدت آنے کے ساتھ ہی صیہونی میڈیا نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے حماس کو دھمکیاں ديئے جانے کی خبروں سے پردہ اٹھایا ہے۔

نیوز آف اسرائیل نامی ایک صیہونی ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ایک اعلی عہدیدار نے دھمکی دی ہے کہ اگر حماس نے علاقے میں امن و امان کو برقرار نہیں رکھا تو پھر غزہ میں آباد کاری کے پروجیکٹ پرعمل درآمد کو روک دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے جانے کے بعد اپنی ساکھ بچانے کے لیے غزہ میں آباد کاری کے منصوبوں پرکام کرنے کے لئے حماس کے ساتھ رابطہ کیا تھا حالیہ جنگ کے تناظر میں متحدہ عرب امارات نے اس پروجیکٹ پر کام روکنے کی بھی دھمکی دی ہے۔

خودساختہ اسرائیلی ریاست کے ساتھ تعلقات کی برقراری کے بعد ہز‍یمت سے بچنے کے لئے امارات نے دعوی کیا تھا کہ صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی برقراری غزہ کی آبادکاری کے مقصد سے کی گئی ہے لہذا حماس نے خطے کے امن و امان کو خطرے میں ڈالا تو آبادکاری کے پروجیکٹوں پرکام روک دیا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات کے مذکورہ عہدیدار نے غزہ کے مکینوں پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کو نظرانداز کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ حماس نے جنگ بندی کی مکمل پابندی نہ کی تو غزہ کے رہنے والوں کو سخت مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ نے غزہ کے شہدا کے بارے میں ایک لفظ بھی ہمدردی کا اظہار نہ کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین میں ہلاک ہونے والے صیہونیوں کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی ہے -

متحدہ عرب امارات کےوزیرخارجہ کے اس بیان کی فلسطینیوں نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیان فلسطینیوں کےگلے پر چھری پھیرنے کےمترادف ہے-

 متحدہ عرب امارات کی جانب سے یہ دھمکی ایک ایسے وقت دی گئی جب قدس کی غاصب حکومت نے ایک ہفتے سے غزہ پر اپنی وحشیانہ بمباری کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

ٹیگس